Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے ریلیف کی تجاویز زیر غور
    اہم خبریں مئی 29, 2026

    وفاقی بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے ریلیف کی تجاویز زیر غور

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے لیے مختلف اہم تجاویز تیار کر لی ہیں، جن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، بعض ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا اور کم از کم اجرت میں بہتری جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کر لیے ہیں، جہاں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا اور اس پر باقاعدہ بحث کا آغاز ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ابتدا میں یہ اجلاس یکم جون کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم بڑی تعداد میں ارکانِ پارلیمنٹ کے حج پر ہونے کے باعث شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔ اس وقت 60 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی واپسی جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

    بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے ریلیف کے لیے تین بڑی تجاویز زیر غور ہیں، جنہیں حتمی منظوری سے قبل وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    حکومتی سطح پر تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ چار مختلف ایڈہاک الاؤنسز میں سے کچھ کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز زیر بحث ہے، جو اس وقت علیحدہ طور پر ادا کیے جا رہے ہیں۔

    مزید برآں گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز بھی تیار کی گئی ہے تاکہ کم اور متوسط درجے کے ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے کچھ ریلیف مل سکے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ میں کم از کم اجرت بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

    پنشن میں اضافے کے لیے گزشتہ دو سال کی اوسط مہنگائی کی شرح کو بنیاد بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ ریٹائرڈ افراد کو معاشی دباؤ سے کچھ تحفظ دیا جا سکے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کی درخواست بھی کی ہے۔

    یہ تمام تجاویز آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی، جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بجٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    Next Article ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میٹنگ بغیر فیصلے کے ختم، ایران معاہدے پر تعطل برقرار
    Web Desk

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.