Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی, جنرل سید عامر رضا
    • پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی: عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ
    • پارٹی رہنماؤں کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا سکولوں سے متعلق قانون میں مجرمانہ ترمیم کا تہلکہ خیز انکشاف
    • پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • گورنر پختونخوا کی جانب سے صوبہ کی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے لیے ریلیف پیکج میں بڑا اضافہ
    • پولیس کی بروقت کارروائی، پشاور میں 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا
    • خیبرپختونخوا کے عوام کو اب پتا چلے گا ترقی کسے کہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
    • صوبے کے عوام خستہ حال سکولوں کی نشاندہی کریں، ممبر ایڈوائزری کونسل ثمر ہارون بلور کی اپیل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی, جنرل سید عامر رضا
    خاص خبریں اکتوبر 17, 2026

    سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی, جنرل سید عامر رضا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایبٹ آباد: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے چپے چپے کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عامر رضا نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کے کندھوں پر ملک کی سلامتی، وقار اور دفاع کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جسے انہیں بھرپور عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ نبھانا ہوگا۔

    انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی عملی زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیانت داری، بہادری اور جرات مؤثر قیادت کے بنیادی اصول ہیں، جبکہ ملکی سلامتی کے تحفظ میں ہر افسر کا کردار اہم ہے۔

    جنرل سید عامر رضا نے خواتین کیڈٹس کی شرکت کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔

    خطے کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا، جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو بھی عالمی سطح پر دیکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ملک کے تحفظ کی خاطر سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد پار سے دراندازی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    فلسطین کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے جنرل سید عامر رضا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب معاملہ قرار دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی: عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی: عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ

    اکتوبر 16, 2026

    پارٹی رہنماؤں کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا سکولوں سے متعلق قانون میں مجرمانہ ترمیم کا تہلکہ خیز انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی, جنرل سید عامر رضا

    اکتوبر 17, 2026

    پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی: عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ

    اکتوبر 16, 2026

    پارٹی رہنماؤں کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا سکولوں سے متعلق قانون میں مجرمانہ ترمیم کا تہلکہ خیز انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    گورنر پختونخوا کی جانب سے صوبہ کی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے لیے ریلیف پیکج میں بڑا اضافہ

    اکتوبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.