Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی بتائے گزشتہ 13سال میں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا سوال
    • سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل گئے، خیبرپختونخواحکومت
    • ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
    • پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن اور ایل پی جی فراہمی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے، گورنر فیصل کریم کنڈی
    • خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی بتائے گزشتہ 13سال میں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا سوال
    خاص خبریں اکتوبر 31, 2026

    پی ٹی آئی بتائے گزشتہ 13سال میں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا سوال

    Facebook Twitter Email
    PTI should explain what it has done in Khyber Pakhtunkhwa over the last 13 years: Prime Minister Shehbaz Sharif’s major question.
    مذاکرات کے بعد طے شدہ مسودے کی منظوری کا انتظار کیا جاتا رہا لیکن منظوری نہ مل سکی، ن لیگ کے رہنماوں سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

     وزیراعظم شہباز شریف نے سوال کیا ہے کہ گزشتہ 13 سال میں پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں کیا کیا ؟ خیبرپختونخوا میں ناگزیر حالات کے پیش نظر گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی اگر بروقت فیصلہ نہ کیا جاتا تو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا ۔

    اسلاما ٓباد: وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا وطن عزیز کا خوبصورت صوبہ اور یہاں کے عوام غیور ، دلیر اور باوقار ہیں، مسلم لیگ (ن) نے صوبے میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

    وزیراسعظم نے کہا کہ 2013کے انتخابات کے بعد نواز شریف نے صوبے میں اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا،  نوازشریف کی جمہوری سوچ اور فراخ دلی نے خیبرپختونخوا میں جمہوریت کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ۔

    انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں 13سال سے برسراقتدار پارٹی کی طرف سے بلند و بانگ دعوے کیے گئے، گزشتہ 13سال میں خیبرپختونخوا میں کتنی جامعات اور اسپتال بنائے گئے، پشاور سے کوہستان ، ہزارہ اور جنوبی اضلاع تک مسائل عدم توجہی کا شکار ہیں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں ملک میں لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کی گئی، 2014 کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورۂ پاکستان مؤخر ہوا لیکن 2015 میں صدرشی جن پنگ کےدورۂ پاکستان میں اہم معاہدوں پر دستخط کیےگئے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ناگزیر حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذکیاگیا،  مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی،  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی نے 48 گھنٹے تک مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد طے شدہ مسودے کی منظوری کا انتظار کیا جاتا رہا لیکن منظوری نہ مل سکی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام، ملک، معیشت اور معاشرے کو بچانے کے لیے فیصلہ کرنا ضروری تھا، بروقت فیصلہ نہ کیا جاتا تو صوبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا، صوبےکی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے مسلم لیگ (ن) اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ 2019 اور 2020 میں افغانستان سے دہشتگردوں کو واپس لا کر بسایا گیا، دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ، دہشتگردی کے خلاف ماضی کی طرح مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت دی لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خلیج جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا لیکن مشکلات کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے فیول سبسڈی اسکیم کا اجراء کیا، فیول سبسڈی سکیم سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد مستفید ہوچکے ہیں،  عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے 75 ارب روپے مختص کیے،  غریب آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اہم ترجیح ہے، ملکی معیشت کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل گئے، خیبرپختونخواحکومت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل گئے، خیبرپختونخواحکومت

    اکتوبر 31, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن اور ایل پی جی فراہمی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 30, 2026

    پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 30, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی بتائے گزشتہ 13سال میں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا سوال

    اکتوبر 31, 2026

    سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل گئے، خیبرپختونخواحکومت

    اکتوبر 31, 2026

    ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

    اکتوبر 30, 2026

    پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    اکتوبر 30, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن اور ایل پی جی فراہمی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.