Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
    • دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار
    • پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل
    • گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں کاروبار آسان بنانے کے لیے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے کی ہدایت
    • پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہراکر ٹرافی جیت لی
    • لکی مروت میں جسمانی سزاؤں سے خوف زدہ بچے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور
    • نوشہرہ میں سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ زخمی
    • بدلتا نکھرتا مضبوط خیبر پختونخوا: صوبہ کی سرکاری جامعات کے مسائل کے حل کے لیے وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں کاروبار آسان بنانے کے لیے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے کی ہدایت
    حکومت نومبر 2, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں کاروبار آسان بنانے کے لیے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے کی ہدایت

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کاروباری افراد کو تمام متعلقہ سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

    گورنر نے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے اور آسان کاروبار سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کا پورٹل جلد فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبے میں کاروبار کو آسان بنانے اور متعلقہ قوانین و ضوابط میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں مشیر خزانہ طارق محمود پاشا، مشیر صنعت ارشاد احمد، مشیر ترقی و منصوبہ بندی عثمان سیف اللہ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان، سیکرٹری صنعت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں گورنر کو کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کرنے، این او سیز کے اجرا اور خیبرپختونخوا آسان کاروبار ایکٹ 2025 سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    انہیں آسان کاروبار لائیو پورٹل، ریگولیٹری لائسنسنگ اینڈ سرٹیفکیشن دفاتر کی ڈیجیٹائزیشن، درپیش مسائل اور ان کے حل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کاروباری اصلاحات کے لیے 19 محکموں کی مشاورت سے اقدامات تیار کیے گئے ہیں۔

    اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کاروباری افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔

    کاروبار کے فروغ اور عوامی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار مزید آسان بنایا جائے تاکہ شہریوں کو معمولی کاموں کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ آسان کاروبار سے متعلق شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لیے تیار کردہ پورٹل جلد از جلد فعال کیا جائے۔

    کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔

    گورنر نے وفاقی حکومت کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے اور کاروباری اصلاحات و ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کا عمل تیز کرنے کے لیے محکمہ آئی ٹی کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آسان کاروبار کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے تاکہ اصلاحات پر عملی پیش رفت شروع ہو سکے۔

    کاروبار کے فروغ کے لیے شفاف، مؤثر اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہراکر ٹرافی جیت لی
    Next Article پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل
    Saqib Butt

    Related Posts

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

    نومبر 2, 2026

    دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار

    نومبر 2, 2026

    پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل

    نومبر 2, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

    نومبر 2, 2026

    دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار

    نومبر 2, 2026

    پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل

    نومبر 2, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں کاروبار آسان بنانے کے لیے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے کی ہدایت

    نومبر 2, 2026

    پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہراکر ٹرافی جیت لی

    اکتوبر 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.