Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کراچی پورٹ کی جدید کاری: نئی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر کام میں تیز
    • پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
    • دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار
    • پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل
    • افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
    • افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ
    حکومت نومبر 3, 2026

    پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    آپریشن اب ڈبل شفٹ میں کیا جائے گا جب کہ رنگ روڈ پر جاری کارروائی رواں ہفتے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    آپریشن کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    پشاور ڈویژن کے کمشنر کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر، ٹریفک مجسٹریٹ، ڈائریکٹر پی ڈی اے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک رنگ روڈ اور اندرون شہر میں 410 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔

    تقریباً 570 دکانیں اور عمارتیں مسمار کی گئی ہیں۔

    واگزار اراضی کی تخمینہ مالیت 29 ارب 50 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

    رنگ روڈ سے 310 کنال اور اندرون شہر سے 100 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔

    کمشنر پشاور نے رنگ روڈ، جمیل چوک، ہزارخوانی، حیات آباد ٹول پلازہ، پیر زکوڑی اور گڑھی قمردین میں آپریشن رواں ہفتے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں پولیس سٹیشن آغا میر جانی شاہ، پشتخرہ اور رحمان بابا جبکہ گڑھی قمردین میں سرکاری گرلز سکول کے تجاوز شدہ حصے بھی مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    شہر کے قبرستانوں سے تجاوزات ختم کرنے، وقف اراضی واگزار کرانے اور شہر بھر کی رکشہ و دیگر ورکشاپس رنگ روڈ منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں دکانوں کے سامنے تھڑے بنانے، رکاوٹیں کھڑی کرنے اور دن کے اوقات میں چھوٹی بڑی مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

    کمشنر پشاور نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضے کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
    Next Article کراچی پورٹ کی جدید کاری: نئی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر کام میں تیز
    Saqib Butt

    Related Posts

    کراچی پورٹ کی جدید کاری: نئی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر کام میں تیز

    نومبر 3, 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    نومبر 3, 2026

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

    نومبر 2, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کراچی پورٹ کی جدید کاری: نئی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر کام میں تیز

    نومبر 3, 2026

    پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ

    نومبر 3, 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    نومبر 3, 2026

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

    نومبر 2, 2026

    دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار

    نومبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.