Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, نومبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شبقدر میں 35 خواتین سمیت ایف سی کے 983 جوانوں کی پہلی تاریخی پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیر داخلہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر ، 3 نئے کھلاڑی بھی شامل
    • پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
    • فتنۃ الہندوستان، اہم انکشافات: ریاستِ پاکسان کے خلاف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال
    • بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں یکساں ترقی اور عوامی خدمت پر کام تیزی سے جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شبقدر میں 35 خواتین سمیت ایف سی کے 983 جوانوں کی پہلی تاریخی پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیر داخلہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    خیبرپختونخوا نومبر 8, 2026

    شبقدر میں 35 خواتین سمیت ایف سی کے 983 جوانوں کی پہلی تاریخی پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیر داخلہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    Facebook Twitter Email
    First historic passing-out parade of 983 Frontier Corps (FC) personnel—including 35 women—held in Shabqadar; Interior Minister attends as chief guest.
    شاندار پریڈ نے ثابت کیا ہے کہ تمام جوان متحد، منظم اور اپنے مشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیڈرل کانسٹیبلری کے سپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ شبقدر ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی، اس موقع پر 35 خواتین سمیت 983 جوان تربیت مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ ہوئے ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی شرکت کی ۔

    شبقدر: پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پہلی مرتبہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 983 جوان تربیت مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 35 خواتین بھی شامل ہیں ۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اور سپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے مظاہرے بھی دیکھے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شاندار پریڈ نے ثابت کیا ہے کہ تمام جوان متحد، منظم اور اپنے مشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں، جوانوں کی کارکردگی ان کی عملی تربیت کے ساتھ ساتھ عزم، حوصلے اور ملک کی خدمت کے جذبے کی بھی عکاس ہے ۔

    انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عزت، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ ملک کی خدمت کریں، پاکستان کو آپ پر فخر ہے، آخر میں انہوں نے انسپکٹر جنرل فیڈرل کانسٹیبلری اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار پریڈ اور جوانوں کی اعلیٰ تربیت پر مبارکباد پیش کی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان فیڈرل کانسٹیبلری میں آنے والی بڑی تبدیلی کے عملی نمائندے اور نئے دور کے پہلے سپاہی ہیں، جس کی بنیاد ذمہ داری، واضح سمت، جدید تقاضوں اور قومی خدمت کے جذبے پر رکھی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری، جو پہلے فرنٹیئر کانسٹیبلری تھی، ایک صدی سے زائد تاریخ رکھنے والی فورس ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، سرکاری تنصیبات اور قومی منصوبوں کی حفاظت سمیت امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ جوانوں کی تربیت اور سہولیات میں بہتری کیلئے وزارت داخلہ نے عملی اقدامات کئے ہیں، ایف سی ٹریننگ اکیڈمی شبقدر میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جدید سوئمنگ پول کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ جوانوں کو عربی اور انگریزی زبانوں کے کورسز بھی کرائے گئے ہیں ۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ میں شامل ہونے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، تحمل، نظم و ضبط اور فیصلہ سازی حساس حالات میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر ، 3 نئے کھلاڑی بھی شامل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 7, 2026

    بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 7, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں یکساں ترقی اور عوامی خدمت پر کام تیزی سے جاری

    نومبر 7, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شبقدر میں 35 خواتین سمیت ایف سی کے 983 جوانوں کی پہلی تاریخی پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیر داخلہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    نومبر 8, 2026

    سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر ، 3 نئے کھلاڑی بھی شامل

    نومبر 7, 2026

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان

    نومبر 7, 2026

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    نومبر 7, 2026

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.