Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
    • صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
    • رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
    • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی
    • چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    خیبرپختونخوا نومبر 20, 2026

    خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    Facebook Twitter Email
    We are committed to maintaining peace and stability in Khyber Pakhtunkhwa, says Field Marshal Syed Asim Munir.
    فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں، میران شاہ آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کا دورہ کیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے، نیز علاقے میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور وطنِ عزیز کے دفاع و سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا ۔

    خیبر پختونخوا پولیس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پولیس کو ایک بہادر صفِ اول کا دستہ قرار دیا اور دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف اس کی ثابت قدمی اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کا فیصلہ کن خاتمہ کرنے اور خیبر پختونخوا میں بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    نومبر 19, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    نومبر 20, 2026

    ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ

    نومبر 19, 2026

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.