پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رواں سال کے پہلے سُپر مون کا نظارہ کیا جارہا ہے ، اس کے بعد مزید 2سْپر مْونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوں گے۔ اورآسمان پر خوبصورت نظارہ پیش کریں گے ۔
پاکستان میں 30 دن کے دوران چاند کے 2 دل کش نظارے کیے گئے ،8 ستمبر کو بلڈ مون ہوا اور آج رواں سال کے پہلے سُپر مون کا نظارہ کیا جا رہا ہے ۔
ترجمان سپارکو کے مطابق سُپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا ۔
سپرمون کا قدرتی مظہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جا رہاہے، اس کے بعد مزید 2سْپر مْونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوں گے۔ اورآسمان پر خوبصورت نظارہ پیش کریں گے ۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سُپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے ۔
اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سُپر مون کہا جاتا ہے ۔