Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور
    افغانستان اکتوبر 7, 2025

    ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور

    Facebook Twitter Email
    Moscow Format: Pakistan, India, China and Iran discuss the situation in Afghanistan
    شرکاء نے صحت، غربت کے خاتمے، زراعت اور آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کی، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ساتواں اجلاس ہوا، اجلاس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی، اعلامیے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شرکا نے زراعت، صحت کے شعبوں میں تعاون اور غربت کے خاتمے، آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا ۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پرماسکو فارمیٹ مشاورت کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اورازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے ۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق بیلاروس کے وفد نے بطور مہمان اجلاس میں شرکت کی، افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی پہلی باربطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے ۔

    روسی وزارت خارجہ کے مطابق شرکا نے آزاد، متحد اورپرامن افغانستان کے قیام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا، افغانستان اور خطے کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون کے فروغ پرزور دیا ۔

    روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شرکا نے زراعت، صحت کے شعبوں میں تعاون اور غربت کے خاتمے، آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا ۔

    افغانستان کی علاقائی روابط کے نظام میں فعال شمولیت کی حمایت کی گئی اور شرکا نے افغان عوام کیلئے انسانی امداد کے تسلسل اور غیرسیاسی رکھنے پرزوردیا ۔

    روسی وزارت خارجہ کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دوطرفہ وکثیرالملکی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا اور افغان سرزمین کوکسی ملک کےخلاف استعمال نہ ہونے دینے کیلئے مؤثراقدامات کی ضرورت پرزور دیا گیا ۔

    روسی وزارت خارجہ کے مطابق شرکا نے افغانستان اورخطے میں امن کیلئے بیرونی فوجی ڈھانچے کے قیام کوناقابل قبول قراردیا اور مطالبہ کیا جوافغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دارہیں وہ بحالی اورترقی کے وعدے پورے کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان سميت دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سُپر مون کا دلکش نظارہ
    Next Article اورکزئی میں آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید
    webdesk

    Related Posts

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    ازبکستان میں سپیشل فورسز کی کثیرملکی مشق، پاکستان سمیت 5 ممالک شریک

    ستمبر 30, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کاروباری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.