Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مارچ 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ
    • کوالیفائر میں جاپان کو شکست دیکر پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • وزیراعظم کی صوبوں کو پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
    • پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا
    • آپریشن غضب للحق: 527 دہشتگرد ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں، عطا تارڑ
    • پشاور میں خودمختار ساوی کے زیر اہتمام غریبوں کے لیے افطار ڈنر
    • افغان طالبان کو دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنا ہوگی، پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • پاک افغان سرحد پر کشیدگی، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں صرف عسکری اہداف تک محدود رہیں: سیکیورٹی ذرائع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
    اہم خبریں

    کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    اگست 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A large network of Indian intelligence agency RAW was caught in Karachi.
    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو دیکھا گیا، عینی گواہوں نے بھی ملزمان کو دیکھا، اے آئی جی آزاد خان
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی، کراچی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسس ونگ (را) کا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا، محکمہ انسداد دہشتگردی سندھ نے 8 جولائی کو گرفتار کیے گئے 4 بھارتی ایجنٹس کی دہشتگردی کی کارروائیوں کی سازش بے نقاب کر دی ۔

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مئی 2025 کو  بدین کے ماتلی میں ایک شہری کا قتل ہوا، مرحوم علاقے فلاحی کاموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے ۔

    اے آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو دیکھا گیا، عینی گواہوں نے بھی ملزمان کو دیکھا، قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا قتل کی منصوبہ بندی سنجے نامی بھارتی ایجنٹ نے کی، حملے کا ماسٹر مائنڈ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی ایک خلیجی ریاست میں رہائش پزیر ہے، را کے ایجنٹ نے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان ورک کو ہائر کیا جس نے محمد عمیر ورک نامی شہری سے رابطہ کیا جو اس پوری واردات کا کمانڈر تھا اور عمیر نے شکیل احمد، محمد سجاد اور محمد عبید نامی شہریوں کے ذریعے رقم تقسیم کی۔

    حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ محمد ارسلان ولد حبیب احمد نامی پاکستانی شہری بھارتی ایجنٹ سنجے کمار سے خلیجی ریاست میں ملا اور ارسلان نے ہی قتل کے لیے ہٹ ٹیم کو تمام معاشی اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کی۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ را نے اس واردات کے لیے خطیر رقم خرچ کی اور سنجے نے اس قتل کو بیرون ملک سے ہینڈل کیا، اس قتل پر بھارتی میڈیا نے جشن بھی منایا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز کی تحلیل کی سمری منظور کرلی
    Next Article پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منير
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ

    مارچ 6, 2026

    وزیراعظم کی صوبوں کو پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    مارچ 6, 2026

    پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    مارچ 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ

    مارچ 6, 2026

    کوالیفائر میں جاپان کو شکست دیکر پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    مارچ 6, 2026

    وزیراعظم کی صوبوں کو پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    مارچ 6, 2026

    پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    مارچ 6, 2026

    آپریشن غضب للحق: 527 دہشتگرد ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں، عطا تارڑ

    مارچ 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.