Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
    • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستانی نژاد شخص کو جنسی استحصال کے جرم میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
    اہم خبریں

    پاکستانی نژاد شخص کو جنسی استحصال کے جرم میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    اگست 29, 2024Updated:اگست 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    آسٹریلیا کی ایک عدالت نے پاکستانی نوجوان محمد زین العابدین رشید کو خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی اور غیر اخلاقی حرکات کے جرم میں 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق زین نے دنیا کے مختلف ممالک، جیسے برطانیہ، امریکا، جاپان اور فرانس، کے 286 افراد کے ساتھ بدسلوکی کے 119 الزامات کا اعتراف کیا۔ زین کے متاثرین میں سے دو تہائی کی عمریں 16 سال سے کم تھیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 29 سالہ زین اپنے متاثرین کو دھمکیاں دے کر ان سے غیر اخلاقی تصاویر اور پیغامات حاصل کرتا تھا، اور ان تصاویر کو ان کے اہلخانہ کو بھیجنے کی دھمکی دیتا تھا، جس سے اس نے انہیں اپنے جال میں پھنسایا اور بدسلوکی پر مجبور کیا۔ زین نے لوگوں کو اپنے جال میں پھانسنے کے لیے مشہور یوٹیوبر کا روپ دھارا ہوا تھا، جس سے وہ ان پر اثرانداز ہوتا اور اپنی غلط سرگرمیوں میں ملوث کرتا تھا۔

    حمد زین العابدین رشید نے مشہور یوٹیوبر اور ایک 15 سالہ امریکی انٹرنیٹ سٹار کا روپ دھار کر دنیا بھر کی سینکڑوں لڑکیوں کو اپنی جنسی حرکات کا نشانہ بنایا۔ آسٹریلوی حکام نے اسے بلیک میلنگ کے سب سے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیوڈ میک لین نے کہا کہ زین نے متاثرین کی تکلیف، درد، اور خوف کو بالکل نظر انداز کیا، جس سے یہ کیس آسٹریلیا میں سیکسٹارشن کے سب سے خوفناک کیسز میں سے ایک بن گیا۔ زین اپنے اہداف کے ساتھ بات چیت شروع کرکے ان کی جنسی خواہشات کے بارے میں سوالات پوچھتا اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے ان کی ذاتی تصاویر کا استعمال کرتا تھا۔ کچھ متاثرین نے تو اسے خودکشی کے خیالات تک بتائے، اور ایک متاثرہ نے خود کو نقصان پہنچانے کی تصاویر بھی بھیجیں۔ باوجود اس کے، زین اپنی بلیک میلنگ جاری رکھے ہوئے تھا۔ انٹرپول اور امریکی تفتیش کاروں کے تعاون سے 2020 میں زین کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور اس پر فرد جرم عائد کی گئی۔ زین پہلے ہی ایک 14 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں پانچ سال کی قید کاٹ رہا تھا

    119 الزامات آسٹریلیا امریکی انٹرنیٹ سٹار قید مشہور یوٹیوبر
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک کے کئی شہروں میں 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    Next Article قومی ہیرو ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا گیا
    Mahnoor

    Related Posts

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔

    نومبر 25, 2025

    کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.