Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    • مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
    • مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ میں نقل مکانی
    • 78 واں یوم آزادی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا
    • فوج کو دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ترجمان پاک فوج
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایک سیاسی جماعت ایس سی او اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے، اسحاق ڈار
    اہم خبریں

    ایک سیاسی جماعت ایس سی او اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے، اسحاق ڈار

    اکتوبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A political party is trying to sabotage the SCO meeting, Ishaq Dar
    شان دار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں گے، وفاقی وزرا کا عزم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے واک کی قیادت کی۔

    اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایس سی او سربراہی اجلاس کے شرکاکے خیرمقدم کے لیے تیار ہے، ایس سی او اجلاس میں رکن اور مبصر ملکوں کے سربراہان اور مندوبین شریک ہوں گے اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی  شرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شان دار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں گے، کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے وزیراعظم پاکستان کا دوطرفہ دورہ کریں گے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے دوطرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او سیکریٹری جنرل میڈیا کو کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دیں گے، وزارت اطلاعات، وزارت خارجہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، ان سب کا مشکور ہوں، تمام اداروں اور محکموں نے باہمی تعاون سے بہترین انتظامات کیے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کے مفروضے دم توڑ گئے، ملایئشیا کے وزیراعظم اورسعودی وفد کے دورے انتہائی کامیاب رہے، چینی وزیراعظم بھی اجلاس سے ایک دن پہلے آرہے ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے 2014 میں بھی چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر دھرنا دیا تھا اور اب احتجاج کی کال دے کر ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اہم مواقع پر احتجاج ایک سیاسی جماعت کا وطیرہ ہے، انہیں اپنی غلطی درست کرنی چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری
    Next Article مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    آزاد پاکستان کی غلام گردشیں

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025

    مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اگست 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.