Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    • زنحیرونہ ۔۔۔ کو کےٹو اور خیبر ٹیلی ویژن پہ جو ریکارڈ توڑ مقبولیت ملی وہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ھے اظہار بوبی۔
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کےحوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی
    افغانستان

    افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کےحوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی

    مئی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A report was released on the situation of human rights in Afghanistan
    Share
    Facebook Twitter Email

    افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کےحوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔طالبان رجیم کے بعد سےہی افغانستان  مشکالات میں آگیا ہے۔افغانستان میں انسانی حقوق کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید ناقابل برداشت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اورمعاشی و انسانی بحران نے حالات کو اور بھی خراب بنا دیا ہے

    2021 ء میں اقتدارپرقبضہ کرنے کے بعد سے ہی طالبان نے بنیادی انسانی حقوق کو مکمل طور پر نظر اندازکردیا ہےجس کا شکار سب سے زیادہ خواتین ہوئی ہیں۔ افغان طالبان عوام کو اپنے اصولوں کے مطابق چلانے کے لئے خوف وہراس پھیلاتے ہیں اور ساتھ ہی کھلے عام تشدد کا ارتکاب بھی کررہے ہیں۔اس حوالے سے حال ہی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق امور نےافغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق 2019کے بعد سے ہی ملک میں ضرورت مند افراد کی تعداد میں پانچ گنا تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی بنیادی انسانی حقوق بالخصوص عورتوں پر شدید ظلم و ستم اور تشدد بڑھتا جارہا ہے۔اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق امور کے مطابق خواتین پرمتعدد پابندیوں سمیت تعلیم کی عدم دستیابی سمیت،اکیلے نقل و حرکت پر پابندی، جبری اور کم عمری کی شادیاں، اور کام پر پابندی شامل ہیں۔افغانستان پرطالبان کے قبضے کے بعد سے ہی افغانستان کو مہلک قدرتی آفات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے جن میں زلزلے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ وغیرہ شامل ہے،متعددقدرتی آفات کے باعث نہ صرف قیمتی جان و مال کا نقصان ہوا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کئی مکانات اور جانور بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں۔

    طالبان نےان ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بجائے اپنے تمام تر وسائل خطے میں دہشتگردی کےفروغ پر استعمال کر دیے ہیں، اس پیچیدہ اور مشکل صورتحال میں افغان طالبان نے اپنی عوام کو بالکل تنہا چھوڑ دیا ہے،طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے ہی افغانستان میں مجموعی طور پر انسانی صورتحال انتہائی خطرناک حد تک تشویشناک ہو چکی ہے۔ طالبان کی طرف سے بین الاقوامی امداد پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی اندرونی صلاحیتوں میں کمی کی وجہ سے لاکھوں افغان غربت، بھوک اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

    افغانستان میں گزشتہ ماہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئ جبکہ اس کے ساتھ ہی 1700 سے زائد گھروں کو نقصان  بھی پہنچا ہے،افغانستان میں انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھے جانے پر طالبان حکومت کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو افغان طالبان کی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سخت ایکشن لینے اشد ضرورت ہے۔

     

    Afghanistan report افغانستان رپورٹ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی اداکارائیں رفع میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بول پڑی
    Next Article صوابی:17سالہ نوجوان سٹیفا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا
    Mahnoor

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025

    پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025

    گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔

    دسمبر 17, 2025

    پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.