پشاور( حسن علی شاہ سے ) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے شدہ تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے خیبر ٹی وی پشاور اسٹیشن سے خصوصی مارننگ شو براہ راست نشر کیا گیا جسے بشمول پاکستان متحدہ عرب امارات سعودی عرب قطر۔ اومان۔۔ افغانستان اور یورپی ممالک میں بھی دیکھا گیا .
مارننگ شو کی میزبان مینہ شمس جبکہ شرکا میں زکی الرحمان۔ کامران جان۔۔ محمد وسیم اور جمشید علی خان شامل تھے زکی الرحمان نے متذکرہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ھوئے کہا کہ پاکستان کی عسکری اہمیت اور برتری کو اب عالمی سطح پہ تسلیم کیا جارھا ھے یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید استحکام بخشے گا کامران جان نے معاہدے کو بروقت قرار دیا اور کہا کہ مئ میں بھارتی جارحیت کا جس طرح منہ توڑ جواب پاک فضائیہ اور افواج نے دیا اس سے ھماری دفاعی صلاحیت کے بارے میں بھارت سمیت اسلامی ممالک کو بھی حیرت ھوئ ھے .
کامران جان نے نیٹو معاہدے میں شامل ملکوں کے بارے میں بھی شیر حاصل گفتگو کی محمد وسیم نے این این ائ۔ الجزیرہ۔ بی بی سی کے حوالے سے بتایا کہ انکے فوجی اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے پاک سعودی دفاعی معاھدے کو عرب ممالک کا امریکہ پہ اعتماد کو دھچکہ قرار دیا ھے .
محمد وسیم نے یہ بھی کہا کہ مسقبل قریب قطر سمیت دیگر اسلامی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کے معاھدوں کا فیصلہ کرسکتے ہیں .
جمشید علی خان نے کہا کہ مزکورہ معاھدہ اورسیز پاکستانیوں خصوصا وہ جو سعودی عرب میں محنت مزدوری کررھے ہیں اور طویل مدت سے اپنی فیملی سمیت وھاں مقیم ہیں بلاشبہ یہ معاھدہ پاکستان کی فوجی اھمیت کو تسلیم کرنے اور اعتماد کا مظہر ھے مارنگ شو پاک دوستی کا وہ نغمہ اور ویڈیو بھی نشر کی گئ جو وزیراعظم شہباز شریف اور انکے وفد کے استقبال کے موقع پہ سعودی عرب میں عربی زبان تیار کی گئ۔ھے۔