اسلام آباد: ایک نئی لیک ویڈیو نے افغانستان میں چھپے افغان طالبان کے کچھ جنگجوؤں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ویڈیو میں یہ عناصر تحریک طالبان پاکستان (TTP) میں شمولیت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں، مگر ساتھ ہی اعتراف کرتے ہیں کہ وہ حافظ گل بہادر گروپ سے رابطے میں ہیں اور پاکستان کے خلاف “جہاد” کے لیے تیار ہیں۔
یہ ویڈیو پاکستان مخالف دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا ثبوت ہے، جس میں جنگجو دعویٰ کرتے ہیں کہ درجنوں افراد کارروائی کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
افغانستان کی سرزمین کا پاکستان مخالف گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونا نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے خطرناک ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
پاکستانی ریاستی اداروں اور فوج کے خلاف براہ راست دھمکیاں اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ سرحد پار سے دہشتگردی ایک بار پھر منظم انداز میں پاکستان منتقل کی جا رہی ہے۔