افغانستان میں طوفانی بارشوں کے باعث تباہی پھیل گئی، جس کی وجہ سے 33 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
افغانستان میں بھی شدید بارشوں نےتباہی مچادی، تینتیس افراد مختلف واقعات میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔حالیہ طوفانی بارشوں سےافغانستان میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے،موسلا دھاربارش سےصوبے قندہارمیں ایک سو چھیالیس گھر تباہ ہوئے،سب مال مویشی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے۔مزارشریف ہائی وےٹریفک کےلیےبندکردیا گیا،سیلاب کےباعث ملک کےدیگر علاقوں میں بھی رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں،بارشوں سے قازقستان میں بھی کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ایک لاکھ آٹھ ہزارافراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا ہے۔