Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, دسمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا
    • خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ

    افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    نومبر 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Afghanistan should take action against terrorists, ready for cooperation, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    افغانستان سے دہشت گردی کرنے والوں کو سبق سکھایا گیا ہے، اسلام آباد میں بین الپارلیمانی کانفرنس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان پاکستان جیسے گروپوں کے خلاف کارروائی کریں تو تعاون کے لیے تیار ہیں ،شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی کرنے والوں کو سبق سکھایا گیا ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا ۔

    اسلام آباد میں بین الپارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امن، سلامتی اور ترقی کے موضوع پر پارلیمانی اسپیکرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی رواں سال امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، بدقسمتی سے ہمارے مشرقی محاذ سے حملہ کیا گیا، لیکن ہماری مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز میں اس کا جواب دیا اور میدان جنگ میں ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے، ہم مخلصانہ کوششوں سے خطے میں امن چاہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا ہے، دنیا کو دکھایا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کے حق کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، پُرامن افغانستان خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دہشت گرد گروہ افغانستان کے ساتھ پاکستان میں بھی بدامنی کا سبب ہیں، افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) جیسے گروپوں کے خلاف کارروائی کریں تو ہم ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی کرنے والوں کو سبق سکھایا گیا ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا ۔

    وزیراعظم نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امن و استحکام ہی کسی معاشرے کی ترقی کی کلید ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع
    Next Article جنوبی وزیرستان: وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.