Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے بعد ایران اور اسرائیل آمنے سامنے

دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے بعد ایران اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے۔ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے ڈیفنس سسٹم الرٹ کردیا

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔جبکہ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کمانڈر نے اس بات کا امکان ظاہر کیاہے کہ حزب اللہ یا حوثیوں کے بجائے ایران کے براہ راست میزائل حملے کرسکتاہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا جس میں 8افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سفارتکار بھی شامل تھے۔ ایران نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے عمارت تباہ ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.