Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مارچ 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان
    • حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
    • ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
    • پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
    • صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
    • پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • کراچی میں طوفانی بارش، 19 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا

    جولائی 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Agreement reached between provincial government and opposition regarding Senate elections in Khyber Pakhtunkhwa
    فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صوبائی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا اسمبلی میں 11 سینیٹر بلامقابلہ منتخب ہوں گے ،معاہدے کے تحت پی ٹی آئی کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی ۔

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے معاہدے پر اتفاق رائے کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے ۔

    معاہدے سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی سربراہی میں وفد نے وزیراعلیٰ سے اہم ملاقات کی جس میں سینیٹر طلحہٰ محمود، عطا الحق درویش، سجاد اللہ و دیگر شامل تھے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں 5/6 فارمولے پر اتفاق پایا گیا ہے، فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو سینیٹ کی 5 نشستیں ملیں گی ۔

    ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت اپوزیشن کی جانب سے طلحہٰ محمود، عطا الحق درویش، روبینہ خالد، دلاور خان اور نیاز احمد بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہوں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، نورالحق قادری، اعظم سواتی اور روبینہ ناز بلا مقابلہ سینیٹر ہوں گے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی جماعت کے ناراض امیدواروں کو ایک کمیٹی کے ذریعے منانے کی کوشش کریں گے تاکہ اتفاق رائے کی فضا قائم رہے اور کوئی اختلاف باقی نہ رہے ۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ٹیلیفون پر اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ سخت لہجے میں گفتگو کی اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر دوسری جانب ناراض امیدوار سرینڈر کرنے کو تیار نہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ بلا مقابلہ انہیں6  سینیٹر مل جائے تاکہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ ہو جائے ۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جن میں جنرل 7، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نئی تاریخ رقم
    Next Article پاکستان،افغانستان اور ازبکستان میں ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا

    مارچ 19, 2026

    صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

    مارچ 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.