Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
    اہم خبریں اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    Facebook Twitter Email
    Agreement signed in Thailand and Cambodia, Pakistan's Prime Minister and Field Marshal are great personalities, US President Trump
    اکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ ہوئی لیکن جلد بند ہو گئی، سعودی عرب نے پاک افغان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، ٹرمپ
    Share
    Facebook Twitter Email

     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر ملائیشیا میں دستخط کر دیئے گئے، اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ ہوئی لیکن جلد بند ہو گئی، سعودی عرب نے پاک افغان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ۔

    کوالالمپور میں معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، میں نے تجارت کے ذریعے جنگیں رکوائیں، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں ۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ملائیشیا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی نگرانی کرے گا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا امن معاہدے سے لاکھوں جانیں بچ جائیں گی، تھائی لینڈ کی ملکہ کے انتقال پر بھی تعزیت کرتا ہوں ۔

    پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں: ۔

    امریکی صدر نے دہرایا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ ہوئی لیکن جلد بند ہو گئی، سعودی عرب نے پاک افغان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ۔

    اس موقع پر ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم نے کہا کہ قیام امن کی کوششوں کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں، غزہ امن معاہدے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

    قبل ازیں ملائیشیا کے دورے سے قبل اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ زبردست امن معاہدے پر دستخط کے لیے ملائیشیا جا رہے ہیں جس کے متعلق انہیں فخر ہے کہ انہوں نے کروایا تھا ۔

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک ہفتے جاری رہنے والی لڑائی کے بعد فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا تھا ۔

    ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر دونوں ممالک نے لڑائی نہیں روکی تو امریکی محصولات میں کمی پر جاری بات چیت ختم کر دی جائے گی، دونوں ممالک امریکہ کو برآمدات کرتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
    Next Article بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.