Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، فیصلہ الیکشن کمیشن کا درست قرار

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ پشاور ہائیکورٹ نےجاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دیدیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائیکورت کا تیس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا۔فیصلہ میں یہ کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے کیسز سننے کا اختیار پشاور ہائیکورٹ کے پاس ہے یہ اختیار جبکہ صرف صوبے تک محدود ہے۔مزید عدالت نے جاری تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے۔

مزید پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل خواتین کی مخصوص نشست کے حق دار نہیں ہے،مخصوص نشست کی لسٹ مقررہ وقت گرزے کے بعد جمع نہیں کرائی جا سکتی۔اعلامیہ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی طرف سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے اعتراض اٹھایا گیا ہےکہ  دوسری سیاسی جماعتوں میں یہ محصوص نشستیں تقسیم نہیں ہو سکتیں۔عدالت نے بعد ازاں قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں۔درخواست اس لیے خارج کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.