Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے
    • وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت
    • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی
    • ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
    • دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز
    • خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”
    • عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مذاکرات کیساتھ پی ٹی آئی کو سیاسی بلوغت کا بھی مظاہرہ کرنا ہوگا !
    بلاگ

    مذاکرات کیساتھ پی ٹی آئی کو سیاسی بلوغت کا بھی مظاہرہ کرنا ہوگا !

    جنوری 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Along with negotiations, PTI has to show political maturity!
    پی ٹی آئی رہنماوں کیلئے سیاسی بلوغت ،سیاسی بردباری اور سیاسی تحمل مزاجی ناگزیر ہو چکے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ( ارشد اقبال) پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان  جاری مذاکرات کے اب تک 3 دور ہو چکے ہیں لیکن یہ اب تک ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے اور اس کی وجہ بھی پی ٹی آئی ہے ۔

    اب تک تو صرف حکومت کی جانب سے ہی یہ دعوے کئے جا رہے ہیں کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایسے بیانات بالکل بھی سامنے نہیں آرہے  ، اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے پاس اختیار ہی نہیں ، اسی لئے تو وہ معمولی سی معمولی بات کی رہنمائی کیلئے ا ڈیالہ جیل کا رخ کرتے ہیں اور وہاں سے ہی ان کی ہدایات ملتی ہیں ۔ وہ انہی ہدایت سے آگے پیچھے ہل بھی نہیں سکتے اور نہ ہی ان کو اجازت ہوتی ہے ۔یعنی ان کے لیڈر جیل میں ہوتے ہوئے بھی ایک ڈکٹیٹر کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

    پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ وہ مذاکرات کرناہی نہیں چاہتی تو پھر یہ ڈرامہ بازی کیو ں کی جار ہی ہے ؟ تینوں ادوار میں اب تک پی ٹی آئی دو مطالبات پیش کر چکی ہے جس کو چارٹر آف ڈیمانڈ کا نام دیا گیا ہے لیکن یہ ایسے مطالبات ہیں جس کو کوئی مخالف فریق کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا ، اور شائد یہی تو پی ٹی آئی چاہتی ہے ۔ پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری رہی ہے  اور یہ سب کو معلوم ہے ۔

    پہلے ہی کہتے نہیں تھکتی تھی کہ مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سے کرے گی ، اب معلوم ہوا کہ اسٹیبلشمنٹ جنرل (ر)باجوہ اور جنرل(ر) فیض حمید سے بہت آگے بڑھ چکی ہے تو اب لائن پر آگئی ہے اور حکومت کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے بھی مذاکرات کیلئے حامی بھر لی ہے ۔ لیکن اب بھی ان کو مذاکرات کرنے ہیں نہیں ، مذاکرات کرنے ہوتے تو ہر ہر دور سے قبل اور آخر میں پی ٹی آئی کے لیڈرز کو اڈیالہ جیل کے چکر نہ لگانے پڑتے ۔

    پی ٹی آئی کے دونوں مطالبات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام اور بانی کے خلاف تمام کیسز کا خاتمہ ، بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ حکومتی کمیٹی ان کے یہ مطالبات تسلیم کرے؟ 9 مئی اور 26 نومبر سے متعلق متعدد کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ایسے میں عدالتی کمیشن کیسے بنائے جا سکتے ہیں ، اگر کمیشن بنا بھی دیئے گئے تو عدالتو ں میں  زیر سماعت کیسز کا کیا ہوگا ؟یہ شائد چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان  جو خود بیرسٹر بھی ہیں شائد ان کو خود بھی نہیں معلوم ؟

    دراصل پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتی بلکہ بانی  چیئرمین کو کسی صورت فوری طور پر رہا کرنا چاہتی ہے  اور یہ اب ممکن نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت اب تک سیاسی طور پر بلوغت سے کوسوں دور ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما  جب تک  اپنے بانی چیئرمین کے طرز سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے اور سیاسی جارحیت نہیں چھوڑٰنں گے تب تک شائد بانی کو جیل سے  رہا کروانا ناممکن ہوگا ، پی ٹی آئی رہنماوں کیلئے سیاسی بلوغت ،سیاسی بردباری اور سیاسی تحمل مزاجی ناگزیر ہو چکے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقتل و غارت کرنیوالے پورے پاکستان کے دشمن ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article کوہاٹ : دو مرکزی ہسپتال سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی منتخب عوامی نمائندوں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

    ستمبر 16, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

    ستمبر 16, 2025

    ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے

    ستمبر 16, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

    ستمبر 16, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

    ستمبر 16, 2025

    ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 16, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

    ستمبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.