وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بھتیجے نے خودکشی کرلی

کوہاٹ: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے بھتیجے نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ جواد آفریدی نےکے ڈی اے میں واقع اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکوگولی مارکر زندگی کاخاتمہ کرلیا، ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کاکہناہےکہ جواد آفریدی کو پڑوسی مردہ حالت میں کوہاٹ اسپتال لائے اوران کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment