الیکشن کمیشن نے 154اراکین اسمبلی کی رکنیت کیوں معطل کی ؟تفصیلات آگئیں

الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔فیصلے مطابق 154اراکین اسمبلی کے اراکین کی رکنیت کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر154اراکین اسمبلی سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری،چوہدری نثار ،علی زیدی اور عامر لیاقت حسین سمیت دیگر اہم شخصیات کی رکنیت کو معطل کردیا ہے۔فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں کل 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

تین سینیٹرز ، 48ارکان قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 52، سندھ اسمبلی کے 19، خیبر پختوانخوا کے 26 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل کردی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ ، علی نواز اعوان، مہناز اکبر عزیز، روہیل اصغر، عامر لیاقت حسین، خالد مقبول صدیقی، مائزہ حمید ، شاندانہ گلزار ، شزہ اطمہ کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔

اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جن اراکین اسمبلی کی رکنیت کو معطل کیا گیا ان میں چوہدری نثار علی خان ، حامد یار حراج ، ہاشم ڈوگر ، سردار اویس لغاری،تیمور تالپور ، رکن خیبر پختوانخوا اسمبلی کامران خان بنگش ، رکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد رندبھی شامل ہیں۔

ECP suspends membership of 154 lawmakers over failure to submit asset detailsاحوال خیبراردو میں خبریںالیکشن کمیشن کا فیصلہالیکشن کمیشن نے 154اراکین اسمبلی کی رکنیت کو معطل کردیاچوہدری نثار کی رکنیت معطلعلی زیدی کی رکنیت معطلفواد چوہدری کی رکنیت معطل
Comments (0)
Add Comment