این سی او سی کا دوبارہ سخت پابندیوں کا عندیہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کرونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر سخ پابندیوں کا عندیہ دے دیا۔ اسد عمر کہتے ہیں کہ ریسٹورانٹس، انڈو جمز، شادی ہالز، ٹرانوپرٹ اور مارکیٹس سمیت مختلف سیکٹر میں خلاف ورزیاں دیکھی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ریسٹورنٹ، ان ڈور جمنازیم، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس سمیت مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں، تمام چیف سیکریٹریز پر مشتمل خصوصی اجلاس بلالیا گیا ہے، جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں مزید کہا گیا ہے ویکسینیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کردیا گیا ہے، 3 ہزار افغانی طلباء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، طلباء پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، طلباء کی آمد پر کرونا ٹیسٹنگ کے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں، مثبت کیسز والے طلباء کو واپس بھیجا جائے گا، باقی طلباء کو 10 دن کیلئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا، قرنطینہ کے اختتام پر طلباء کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment