خیبر پختونخوا حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

پشاور(وحید الرحمن) وفاق کی ہدایات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ کے ڈویژنل کمشنرز کو فیٹف کی ہدایات عملی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
منی لانڈرنگ سے جائیدوں کی خرید وفروخت کی روک تھام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ٹیرر فنانسنگ پر کڑی نظر رکھنے اور روک تھام کا فیصلہ کیا گیاہے۔
پشاور میں ڈویژنل کمشنر نے ایف بی آر ، کلکٹر کسٹمز اور دیگر کے ساتھ روابط اعلی سطحی اجلاس میں فیٹف کی ہدایات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
منی لانڈرنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔ خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کو فیٹف کی ہدایات پر سختی عمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment