وزیراعظم ایک روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقات کے دوران ’دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال میں حالیہ تبدیلیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے‘۔ اس ضمن میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے جس کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دیں گے۔

اس بارے میں عرب ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ، ملائیشیا میں 18 سے 20 دسمبر تک منعقد ہونے والے کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت کے فیصلے پر سعودی عرب کے ناراض ہونے کے اشاروں کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment