پاکستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی گئی امداد یوکرین حکام کو دیدی گئی

وارسا(سیار علی شاہ) پاکستان کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین کیلئے بھیجی گئی امداد پولینڈ پہنچ گئی۔
پاکستان کی جانب سے سی ون تھرٹی کی خصوصی پرواز کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی دوسری کھیپ گزشتہ روز اسلام آباد سے روانہ کی گئی تھی ۔ یہ امداد آج پولینڈ وارسا میں پہنچ گئی ہے ۔
یہ امداد پولینڈ میں پاکستانی سفیر ملک فاروق اور دیگر ڈپلومیٹک اتھارٹیز کی جانب سے ایئرپورٹ پر یوکرین کے حکام کے سپرد کی گئی ۔
پاکستان کی جانب سے رواں سال مارچ میں 15 ٹن کی امداد پہلے ہی بھیجی گئی تھی ۔ گزشتہ روز بھیجی جانیوالی امداد سات ٹن سے زائد ہے ۔
پاکستان کی جانب سے امداد کی اگلی یعنی تیسری کھیپ 3 جون 2022ء کو بھیجی جائے گی ۔

Comments (0)
Add Comment