چارسدہ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر 10 دکاندار گرفتار

 چارسدہ میں ویکسین نہ لگوانے والے 10 دکانداروں کو  گرفتار کرلیا گیا۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر  کارروائیاں جاری ہیں۔  ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے 10 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بتایا کہ نوشہرہ میں ملازمین کی ویکسینیشن نہ کروانے پر دو شادی ہالز اور 2 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر مردان کا کہنا تھاکہ مردان میں ایس او پیز کی خلاف پر 5 افراد گرفتار کیا گیا اور متعدد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

Comments (0)
Add Comment