کے پی میں چار روز کی بارشوں سے 14 افراد جاں بحق

 خیبر پختونخوا میں گزشتہ چار دنوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 14 افراد جاں بحق اور 26 افراد زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 21 گھروں کو جزوی، 4 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیزکرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے قر یبی رابطے میں ہیں۔

سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم کا کہناہےکہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شبقدر مٹہ رستم خیل کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment