گیس اور بجلی کے بعد اب پانی کے بلوں میں بھی اضافے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی واسا لاہور نے صارفین کے لیے پانی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چھوٹے صارفین کے لیے پانی کے بلوں میں 100 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
پوش علاقوں کے ٹیرف میں رقبے کے لحاظ سے اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محکمہ واسا جلد بورڈ سے منظوری کے بعد نئے ٹیرف اطلاق کرے گا۔ وائس چیئرمین واسا نعیم الحق کے مطابق محکمے کو اس وقت خسارے کا سامنا ہے جس کو کم کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment