کراچی سمیت سندھ بھر سے غیر قانونی افغانیوں کے انخلاء کیلئے 4 ارب کا فنڈ غائب ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کیلئے جاری کئے گئے چار ارب روپے کی تفصیلات موجود ہی نہیں۔
ڈی سی کیماڑی، ڈی سی جیکب آباد اور وہاں سے بلوچستان روانگی کیلئے دیا گیا 4 ارب کا فنڈ کہاں خرچ ہوا کسی کو کوئی اتا پتا ہی نہیں۔نگراں حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے 4 ارب روپے مانگے،جس پر محکمہ خزانہ سندھ نے 4 ارب روپے کا فنڈ جاری کر دیا۔تاہم، وزیر داخلہ کے سندھ سے غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔
یاد رہے کراچی میں ایک لاکھ 28 ہزار غیرقانونی افغانوں کی نشاندہی کی گئی۔کراچی سے صرف ایک ہزار 115 اور حیدرآباد ڈویژن سے فقط 11 غیرقانونی افغانیوں کو نکالا جاسکا۔جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان سے 4 لاکھ 55 ہزار غیرقانونی تارکین وطن نکالے جاچکے ہیں۔
سندھ بھر سے غیر قانونی افغانیوں کے انخلاء کیلئے 4 ارب کا فنڈ غائب
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read