Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, فروری 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کیلئے پروگرام مرتب
    • ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، امریکہ کو 32 رنز سے ہرادیا
    • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے فوری خاتمے کیلئے اہم فیصلے کرلئے گئے
    • دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
    • سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی
    • سولر نیٹ میٹرنگ ختم،،حکومت کا عوام کے ساتھ دھوکہ ؟؟
    • خیبرپختونخوا کے فنکاروں کے رجسٹریشن فارم کلچر ڈیپارٹمنٹ میں جمع، سعیدہ خان کا عزم
    • شینو مینو شو میں فوک گلوکار فریدون باچہ کی شاندار پرفارمنس، ناظرین کا بھرپور ردِعمل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے،سکولز پیر سے کھولنے کا اعلان
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے،سکولز پیر سے کھولنے کا اعلان

    نومبر 9, 2024Updated:نومبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa government accepted all demands of teachers, announced to open schools from Monday
    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے دھرنے میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پرائمری اساتذہ نے 5 روز سے جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے پیر سے صوبے کے تمام پرائمری سکولز کھولنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    اخبار خیبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے پرائمری اساتذہ کے دھرنے میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔

    انہوں نے مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے پرائمری استاد کی بھرتی کا سکیل 12 سے 14 کردیا جائے گا اور پرائمری ہیڈ ٹیچر کا سکیل 15 سے 16 کیا جائے گا جب کہ استاد کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت بی ایس یا بی اے بی ایس سی ہو گی۔

    ارباب شیر علی نے مظاہرین کو بتایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں 13 ہزار اساتذہ کی مستقلی کا اعلامیہ جلد جاری کرے گی، 7 اضلاع میں 3 ہزار پرائمری ہیڈ ٹیچرز کی پروموشن کر دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سی پی فنڈ کو پنشن میں تبدیل کرنے کے لئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر 11 ارب روپے کے اضافی اخراجات آئیں گے اور اگلے ہفتے ارباب شیر علی اپ گریڈیشن پر صوبائی حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرات کریں گے۔

    ایم این اے ارباب شیر علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر تعلیم سے بات کی ہے، محکمہ تعلیم کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو میں بھی اساتذہ کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا۔

    دوسری جانب ہڑتال کرنے والے اساتذہ نے مذاکرات کی کامیاب کے بعد کہا ہے کہ ہمارے مسائل ایک ماہ کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، پختونوں کا جرگہ ہے اور جرگے کی یقینی دہانی پر یقین رکھتے ہیں۔

    ہڑتال کرنے والے اساتذہ اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوئے تھے اور دوسرے دور میں مذاکرات کامیاب ہوئے جس کے بعد اساتذہ نے ہڑتال ختم کرنے اور سکول کھولنے کا اعلان کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعلامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب
    Next Article چیمپینز ٹرافی کیلئے انڈین ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، بھارت نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کیلئے پروگرام مرتب

    فروری 10, 2026

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، امریکہ کو 32 رنز سے ہرادیا

    فروری 10, 2026

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے فوری خاتمے کیلئے اہم فیصلے کرلئے گئے

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کیلئے پروگرام مرتب

    فروری 10, 2026

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، امریکہ کو 32 رنز سے ہرادیا

    فروری 10, 2026

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے فوری خاتمے کیلئے اہم فیصلے کرلئے گئے

    فروری 10, 2026

    دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    فروری 10, 2026

    سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.