Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدرمملکت:سال 2024پاکستان اور دنیا کےلیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو
    اہم خبریں جنوری 1, 2024

    صدرمملکت:سال 2024پاکستان اور دنیا کےلیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو

    Facebook Twitter Email
    صدر مملکت کی سال نو کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزرے سال کو الوداع اور سال نو کی صبح کو خوش آمدید کہتے ہوئے میں اللہ تعالی کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خوشحالی اور معاشی استحکام لائے۔
    انہوں نے کہاکہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطین میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں، عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برادری فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ عالمی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے.

    انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح میں غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں فکر مند ہوں جو قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برادری ان دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ۔
    صدر مملکت نے کہا کہ اس موقع پر میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور امت کے اندر اتحاد و اتفاق کی دعا بھی کرتا ہوں۔ آج کے دن ایک خوشحال مستقبل کا تصور لیے میں پاکستان میں معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، رواداری اور باہمی احترام کی دعا کرتا ہوں، اللہ کرے کہ سال 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو۔
    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئیں سال نو کا استقبال اس امید اور عزم کے ساتھ کریں جہاں تنازعات اور جنگیں نہ ہوں اور جہاں انصاف، امن، خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو۔ آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔

    Arif Alvi congrulations NEW YEAR President
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article2024 کے لیے قومی اسمبلی کے کتنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، تفصیلات جاری
    Next Article قوانین کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر قوانین کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا
    Mahnoor

    Related Posts

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.