دنیا میں سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوگا۔
یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، ان چھوٹے جزائر میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔پاکستان میں سال نو کا آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ 59 سیکنڈز کے بعد ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہو جاتا ہےٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہےنیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز روس کے دور دراز کے جزائر میں ہوتا ہے
نیوزی لینڈ اور روس کے بعد نئے سال کا آغاز آسٹریلیا میں ہوتا ہے،آسٹریلیا کے بعد نئے سال کا آغاز جاپان میں ہوتا ہے، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہو جاتی ہے۔جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلادیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت کے بعد پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں سال 2024 کا آغاز دیگر ممالک کے مقابلے 25 گھنٹے بعد بھی ہوگا۔
نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن جزیرے سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے ایک گھنٹے بعد ’بیکر آئی لینڈ‘ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو 2024 میں داخل ہوگا مگر وہاں کوئی آبادی نہیں تو وہاں کوئی اس کا خیرمقدم کرنے والا نہیں ہوگایعنی امریکن سمووا کے رہائشی ہی سب سے آخر میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔