خیبرپختونخوا حکومت کا ہاکی لیگ کرانے کا اعلان

قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں مستقبل کے چیمپئن پیدا کرنے کیلئے صوبائی حکومت “خیبر پختونخوا ہاکی لیگ”  کا انعقاد کررہی ہے۔ لیگ میں پاکستان کے قومی کھلاڑی، پاکستان جونیئر اور صوبے کے نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میچز خیبرپختونخو ا کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور لیگ کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامیہ کو تمام سہولیات فراہم کردی گئی.

Comments (0)
Add Comment