فلسطین کے بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا

فلسطین کے بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا اور اجلاس کا کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی، آئرش مندوب اورعرب گروپ کےچیئر نے مایوسی کا اظہار کیا۔ فلسطینی مندوب نےکہا کہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیےانسانی امدادکی اپیل کرے۔ فرانس نے مصر اور اردن کےساتھ مل کرجنگ بندی کی نئی قرار داد سلامتی کونسل میں جمع کرادی اور  چین نے بھی جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment