پشاور(ویب ڈیسک) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے سراروغہ میں محسود جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
کور کمانڈر پشاور نے قبائل کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑے ہیں۔ پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے جاری کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے امن کی بحالی پر پاک فوج سے اظہارتشکر کیا۔ اور سکیورٹی فورسز کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
اتوار, فروری 23, 2025
بریکنگ نیوز
- چیمپئینز ٹرافی کا بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا
- لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ میچ کے دوران بھارتی ترانہ چل گیا، پی سی بی نے وضاحت طلب کرلی
- عوام ایک سال میں خیبرپختونخوا حکومت سے نالاں ہوچکے ہیں، پرویز خٹک
- آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر چيمپيئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کردی
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ
- پاکستان کو برباد کرنے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی اس کا خاتمہ کرنا ہوگا،وزيراعظم شہبازشریف
- طورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی برقرار
- لوئر کرم میں چار مقامات پر آپریشن شروع