Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کیلئے خدمات، 104 پاکستانی اور غیرملکی شخصیات کیلئے اعزازات کا اعلان
    اہم خبریں اگست 14, 2024

    پاکستان کیلئے خدمات، 104 پاکستانی اور غیرملکی شخصیات کیلئے اعزازات کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Awards for 104 personalities
    Awards for 104 national and international personalities
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: (سیار علی شاہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات  کو اعزازات دینے کی منظوری دیدی ۔

    یہ اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں عطا کیے جائیں گے۔خدمات عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنے کی منظوری  دی گئی ۔

    کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز  جبکہ ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری  دی گئی۔

    ایوان صدر  سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔

    سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز ، ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارا قریشی ، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری  دی گئی۔

    اسی طرح تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز ، ضیاء الحق، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز،  برکت شاہ، عبد الرشید کاکڑ اور عنیقہ بانو کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا ۔

    شعبہ طب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب سیٹنا کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر عاکف اللّٰہ خان، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی اور اکرام اللّٰہ خان کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی۔

    فنون کے شعبے میں کالن ڈیوڈ کو ستارہ امتیاز ، ارشد عزیز ملک، بختیار احمد اور بیرسٹر ظفر اللہ کو تمغہ امتیاز عطا کیا جائے گا ،فریحہ پرویز ، حامد رانا ، شیبا ارشد اور نوید احمد بھٹی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

    اسی طرح ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات ، جاوید جبار کو ہلال امتیاز، سلمان اعوان ، ظفر وقار تاج اور منیزہ شمسی کو ستارہ امتیاز  دیا جائے گا ، سید جواد حسین جعفری کو تمغہ امتیاز جبکہ عنبرین حسیب کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

    کھیل کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر مقصود احمد ، عماد شکیل بٹ ، رحمٰن اشتیاق اور میر نادر خان مگسی کو تمغہ امتیاز ، عامر اشفاق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کرنے کی منظوری دی گئی

    خدمات اور خدمت خلق کے شعبے میں میاں عزیز احمد،  حنید لاکھانی، ثناء ہاشوانی اور سفیناز منیر کو ستارہ امتیاز جبکہ خواجہ انور مجید اور حسین داؤد کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری  دی گئی۔

    پاکستان میں ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز میں سید عمران علی شاہ ، ناظم الدین فیروز ، امتیاز حسین ، عدنان نیاز ، زاہد احمد غریب اور سید اسد حسین زیدی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔

    کمشنر پنجگور ذاکر حسین بلوچ شہید  کو ستارہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری  دی گئی ،کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا ، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ اورعمر فاروق کو ہلال امتیاز عطا کیا جائے گا۔

    ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، وقاص الدین سید ، جمیل احمد ، ایاز خان ، احمد اسحاق جہانگیر اور عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا ، سید شکیل شاہ، اشہد جواد ، رباب سکندر ، محمد یوسف خان ، کارڈینل جوزف کاؤٹس ، ریحان مہتاب چاولہ ، ریئر ایڈمرل تنویر اور عامر محمود لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    بہادری اور شجاعت کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید ، سپاہی محمد آصف شہید ، ایس پی محمد اعجاز خان شہید ، ڈی ایس پی سردار حسین شہید ، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید ، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید، اللّٰہ رکھیو نندوانی، کانسٹیبل جہانزیب اور کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو ہلال شجاعت بعد از وفات عطا کیا جائے گا۔

    اسی طرح ملک سبز علی شہید اور کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا ۔ملک محمود جان شہید ، سعید خان ، سمیع اللہ خان شہید ، صاحب خان اور ڈاکٹر شفیع محمد بزنجو کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری  دی گئی۔

    پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں غیر ملکی افراد کو بھی اعزازات عطا کرنے کی منظوری  دی گئی ۔پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کرنے کی منظوری  دی گئی ۔فو چی ہنگ اور محمد سیف السویدی کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا ۔

    ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ الكسبی اور انجینئر عبد اللہ السواہا کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا ،حیدر قربانوف اور ڈاکٹر کرسٹین  شموٹزر کو ستارہ قائد اعظم عطا کرنے کی منظوری  دی گئی ۔

    لوکاس ووارل ، ڈاکٹر اورور دیدیر ، پروفیسر ولیریہ فیورانی پیا سینٹینی اور اگستینو دا پولنزا کو تمغہ پاکستان عطا کیا جائے گا ، چانگ باؤ چُنگ اور شن من لیو کو تمغہ قائد اعظم سے نوازا جائے گا ۔صدر مملکت نے  ڈیانا مک آرتھر کو تمغہ خدمت عطا کرنے کی بھی منظوری دی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleیوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد، ہمارے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں،روسی صدر
    Next Article میں کرکٹ کا کھلاڑی تھا مگر ایتھلیٹکس میں آگیا ،قومی ہیرو ارشد ندیم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.