Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    • بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
    • لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
    اہم خبریں

    مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

    جنوری 9, 2026Updated:جنوری 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    ANP calls for mother tongue education to protect linguistic diversity
    توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مادری زبان میں تعلیم ہر بچے کا آئینی اور بنیادی حق ہے
    Share
    Facebook Twitter Email

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مادری زبان میں تعلیم کے فروغ اور لسانی تنوع کے تحفظ کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے، جس میں صوبائی حکومت سے پروموشن آف ریجنل لینگوجز اتھارٹی ایکٹ 2012 کو فی الفور فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مادری زبان میں تعلیم ہر بچے کا آئینی اور بنیادی حق ہے، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے 2012 میں لینگوجز اتھارٹی ایکٹ کو اکثریت سے منظور کیا تھا۔ نوٹس کے مطابق اس قانون کے تحت انٹرمیڈیٹ تک نصاب میں مادری زبانوں پشتو، ہندکو، کھوار، سرائیکی اور کوہستانی کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

    نوٹس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ 13 برسوں سے پشتو اور ہندکو کے حوالے سے عملدرآمد سست روی کا شکار ہے، جبکہ لازمی قرار دی جانے والی دیگر زبانوں پر عملدرآمد مکمل طور پر معطل ہے۔ اے این پی نے متعلقہ محکمے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پشتو کو 100 نمبروں کے لازمی مضمون کے طور پر جنوری 2026 کی سکیم آف اسٹڈی میں شامل کیا جائے، جبکہ ہندکو، سرائیکی، کھوار اور کوہستانی زبانوں کے حوالے سے بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    اس کے علاوہ اے این پی نے گوجری، توروالی، گاؤری اور شینا زبانوں کو بھی نصاب کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوٹس کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موجود لسانی تنوع کے تحفظ اور فروغ کیلئے لینگوجز اتھارٹی ایکٹ 2012 کو فوری طور پر فعال کیا جانا ناگزیر ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس
    Next Article معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

    جنوری 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

    جنوری 27, 2026

    ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں

    جنوری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.