Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جمہوریت کا لاشہ اور عسکری کندھا
    • مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری اور سینیٹ الیکشن کل تک ہوجائیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک
    • پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لینے کیلئے نامزد کردیا
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے بغیر ہی ملتوی
    • کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
    • شراب واسلحہ برآمدگی کیس، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات، اپوزیشن جماعتوں کا اپنے امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اے پی ایس پشاور کے متاثرہ خاندان دس سال بعد بھی انصاف کیلئے در بدر
    خیبرپختونخواہ

    اے پی ایس پشاور کے متاثرہ خاندان دس سال بعد بھی انصاف کیلئے در بدر

    دسمبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    APS Peshawar victims' families are still fighting for justice even after ten years
    دہشتگرد وطن عزیز کی نسلوں کے دشمن ہیں ،ان کا کوئی مذہب ہے اور نہ ہی یہ انسانیت کے نام سے واقف ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) آج آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کی دسویں برسی منائی جا رہی ہے ،یہ دن وطن عزیز کی تاریخ کا ایک دردرناک دن ہے،اس سانحے کو چاہتے ہوئے بھی کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ۔

    آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کے دس برس ہوگئے لیکن اس سانحے کا غم آج بھی تازہ ہے ،علم کی پیاس بجھانے کیلئے سکول گئے  والدین کے جگر کے ٹکڑوں اور قوم کے مستقبل کے معماروں پر دہشتگردوں نے ایسی گولیاں برسائیں جس سے انسانیت بھی شرما گئی  ۔

    انسانیت کے دشمن دہشتگردوں نے  اے پی ایس  پشاور میں نہ صرف معصوم بچوں پر گولیاں برسائیں بلکہ ان کے اساتذہ کو بھی نہ بخشا ۔

    یہ دہشتگرد وطن عزیز کی نسلوں کے دشمن ہیں ،ان کا کوئی مذہب ہے  اور نہ ہی یہ انسانیت کے نام سے واقف ہیں ،چند ٹکوں کیلئے انہوں نے بے گناہ اور معصوم پھولوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب  16 دسمبر 2014 کی صبح 10 بجے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں اے پی ایس پشاور کے آڈیٹوریم میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی ۔

    اس دوران آڈیٹوریم میں موجود 147 کے قریب معصوم اور بے گناہ بچے اور اساتذہ شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حملہ آور 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا  ۔

    اے پی ایس پشاور پر حملے کے فوری بعد قومی قیادت نے نیشنل ایکشن پلان بنایا  اور شہدا کے والدین اور اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے دعوے بھی کئے گئے ،شہدا کے والدین اور اہل خانہ نے اپنے لئے الگ اتحاد بھی بنایا،احتجاج بھی کیا،عدالتوں میں دھکے بھی کھائے اور آج بھی کھا رہے ہیں لیکن آج بھی یہ مجبور اور لاچار خاندان انصاف سے کوسوں دور عدالتوں کے سامنے نظر آ رہے ہیں ۔

    متاثرہ خاندان آج بھی انصاف سے محروم ہیں،ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھ کر سوال کرتے ہیں  کہ کیا ہمیں انصاف مل جائے گا؟ کیا ہمارے بچوں کو سکون مل سکے گا؟ متاثرہ خاندانوں کے گھروں مین آج بھی وہی چیخیں تازہ ہیں جو دس سال قبل  تھیں  ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی
    Next Article مزید 2 فیصدکمی کے بعد شرح سود 13 فیصد پر آگئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری اور سینیٹ الیکشن کل تک ہوجائیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی

    جولائی 20, 2025

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

    جولائی 20, 2025

    پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لینے کیلئے نامزد کردیا

    جولائی 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جمہوریت کا لاشہ اور عسکری کندھا

    جولائی 20, 2025

    مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری اور سینیٹ الیکشن کل تک ہوجائیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی

    جولائی 20, 2025

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

    جولائی 20, 2025

    پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لینے کیلئے نامزد کردیا

    جولائی 20, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے بغیر ہی ملتوی

    جولائی 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.