پشاور( حسن علی شاہ سے) گلوکار سرفراز کے صاحبزادے گلوکار ارمان نے اخبار خیبر سے بات چیت میں کہا ھے کہ خیبرٹی وی کے منفرد عوامی شو ( تماشہ ) میں ماسٹر علی حیدر کی کمپوزیشن میں رومانوی گیت پیش کیا جس پہ میری بہت زیادہ پزیرائ کی گئ ارمان نے کہا کہ میرے والد بچپن سے پشتو موسیقی سے وابستہ ہیں انکو دیکھ کر گائیکی کا شوق پیدا ھوا پہلی بار والد کے ساتھ ٹپے گائے تھے جسکی ویڈیوز یوٹیوب پہ ریلیز کی گئ اسی سے مجھے شہرت ملی ارمان نے بتایا کہ مڈل ایسٹ اور قطر میں بھی اپنے والد گلوکار سرفراز کے ھمراہ کنسرٹ میں پرفارم کیا بنیادی تربیت بھی انہی سے حاصل کی ھے میری تمنا ھے کہ مستقبل میں ایک نامور سنگر کے طور پہ خود کو تسلیم کروانے میں کامیاب ھوجاوں۔
خیبر ٹی وی کے منفرد شو( تماشہ) میں میری پرفارمنس نے مقبولیت بخشی۔۔ گلوکار ارمان
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read