Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دے دیا
    خاص خبریں اگست 16, 2024

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دے دیا

    Facebook Twitter Email
    Gold medalist Arshad Nadeem's success is considered national pride
    Gold medalist Arshad Nadeem's success is considered national pride
    Share
    Facebook Twitter Email

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپلکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دے دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی جانب سے  قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو کےآڈیٹوریم میں  تقریب منعقد کی گئی۔

    آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ تقریب میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیموں کے اولمپیئنز ، قومی کرکٹ ٹیم سمیت دیگرکھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپیئنز نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اسٹریٹ فٹبال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹ ٹیم ، ویمنز گول بال ٹیم،کامن ویلتھ کے میڈل ونرز ، ایس اے ایف اور پیرس اولمپکس 2024 اور ایشن گیمز کے شرکاء بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی لیجنڈ جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق  نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

    اس کے علاوہ تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ داروں، ساتھیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو سراہا اور انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا، پوری قوم نے ارشد کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ اور انہیں با اختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے خوشحال پاکستان کے مقصد کے حصول کے لیے نوجوانوں کی سپورٹ کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور  محنت اور عزم کی اہمیت پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ارشد ندیم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور چیلنج پر قابو پانے اور کامیابی حاصل کرنے میں محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleطالبان کا حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
    Next Article ریاستی ادارے اپنی حدود میں رہیں،خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.