Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
    • پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
    • بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ
    • پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا
    • حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » طالبان کا حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
    اہم خبریں اگست 16, 2024

    طالبان کا حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    Facebook Twitter Email
    Terrorist activities have increased in Pakistan after the Taliban came to power, Foreign Office
    Terrorist activities have increased in Pakistan after the Taliban came to power, Foreign Office
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: (سیار علی شاہ) ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جب سے افغان طالبان نے افغانستان میں حکومت قائم کی ہے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سے متعلق افغان عبوری حکومت  سے دوطرفہ اور دیگر فورمز پر شواہد شئیر کیے ہیں، پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے ٹی ٹی پی کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ بھی کئی مرتبہ دہرایا ہے۔

    افغان حکومت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کے حل کے حوالے سے ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک موثر سفارتی تعلقات موجود ہیں، پاکستان افغانستان کے ساتھ کسی بھی تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، ان کو ایک مخصوص پیرائے میں نہیں دیکھنا چاہئے۔

    مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے میں حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے واقعات پر تشویش ہے، مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی اور غیر قانونی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اس حوالے سے او آئی سی کے بیان کی پوری حمایت کرتا ہے۔ پاکستان ایران کے حق دفاع کی بھی حمایت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کیلئے جاری مذاکرات کا حصہ نہیں ہے مگر اس حوالے سے تمام فریقین کی طرف سے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ اس حوالے سے اسرائیل کو غزہ میں 40 ہزار معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

    امریکہ کی طرف سے فیض حمید کی گرفتاری  سے متعلق بیان پر ترجمان وزارت خارجہ کے کہنا تھا کہ غیرملکی حکام کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ پاکستان اپنے اندرونی معاملات پر غیر ملکیوں کے تبصرے کو خوش آئند نہیں سمجھتا۔

    امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے اس معاملے پر ابھی تک کوئی اپڈیٹس نہیں ہیں۔ پاکستان اس معاملے سے متعلق امریکی حکام کی معلومات کا منتظر ہے۔ کیونکہ ابھی تک اس حوالے سے پاکستان سے کوئی معلومات شئیر نہیں کی گئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیض حمید کی گرفتاری کسی معجزے سے کم نہیں ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    Next Article آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دے دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026

    بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

    اگست 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026

    بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

    اگست 11, 2026

    پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

    اگست 11, 2026

    راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک

    اگست 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.