سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری اور کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہونے پر اپنے ردعمل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کا اپنا اسٹرکچر ہے، وہ جیسے چاہیں جس کے خلاف کارروائی کریں ان کی مرضی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کی اس سے قبل پی ٹی آئی کا مطالبہ رہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے، اس سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ اس سوال پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ہمارا کبھی یہ مطالبہ رہا ہے۔
صحافی نے کہا کہ یہ مطالبہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، تو کیا آپ ان سے اس معاملے پر اختلاف کر رہے ہیں؟ اس پر بیرسٹرگوہر نےکہا کہ انہیں بات یاد نہیں ہے۔
صحافی نے کہا کہ یہ مطالبہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، تو کیا آپ ان سے اس معاملے پر اختلاف کر رہے ہیں؟ اس کے جواب میں بیرسٹرگوہر نےکہا کہ انہیں بات یاد نہیں ہے۔