Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا
    • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ
    • پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا
    • معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید
    • عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی
    • چاغی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
    • پاک بھارت کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
    • باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلےکی کانوں پرحملہ، 20 مزدور شہید
    اہم خبریں

    بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلےکی کانوں پرحملہ، 20 مزدور شہید

    اکتوبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Attack on coal mines in Duki district of Balochistan
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی کانوں پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں  20 مزدور جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی کانوں پر حملہ آوروں نے راکٹ لانچر،ہینڈگرینیڈ اور دیگر اسلحہ کا استعمال کیا۔ دہشت گردوں نے وہاں موجود مشینوں کو بھی آگ لگا دی،جاں بحق مزدوروں کا تعلق ژوب،قلعہ سیف اللہ ۔ پشین ۔ لورالائی اورموسیٰ خیل سے تھا۔ لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،واقعے کےخلاف آج دکی میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

    شہید ہونے والوں میں ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے 6 مزدور عبدالمالک ، مولاداد، سیداللہ، جلال خان، فضل اور روزی خان،  ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور نصیب اللہ، سمیع اللہ، عبداللہ اور نصیب اللہ جاں، ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور ملنگ، حمداللہ اور عبداللہ،  افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور عبدالولی، غلام علی، اور حیات اللہ ، کچلاک سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور بسم اللہ جبکہ ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جلات خان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔  ضلع موسی خیل سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور صمد خان جبکہ ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور ولی محمد بھی جان بحق ہوگئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نےدکی میں بےگناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کی۔سرفراز بگٹی نے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اوردہشت گردوں کےخلاف فوری و مؤثرکارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے ہدایات دیں کہ مذکورہ علاقے کو سیل کرکےدہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیرمستحکم کرنا ہے،اسی لیے وہ مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپولیس،پی ٹی آئی اور پشتون؟
    Next Article ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف اننگ اور 47 رنز سے شکست
    Web Desk

    Related Posts

    بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا

    مئی 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کو ایک اور دھچکا: چین نے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت کشیدگی: سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہا

    مئی 15, 2025

    معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کو سیزفائر پر مجبور کیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید

    مئی 15, 2025

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی

    مئی 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.