ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں آثارقدیمہ کی حفاظت کیلئے قائم چیک پوسٹ پر رات گئے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ بھی کی۔
شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمر نبی شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔
زخمہ اہلکاروں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں پولیس افسران ،جوان او شہید کے رشتہ داروں سمیت دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تخت بھائی میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات, اکتوبر 9, 2025
بریکنگ نیوز
- پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ
- علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد
- بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
- پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!
- اورکزئی میں آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید
- ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور
- پاکستان سميت دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سُپر مون کا دلکش نظارہ