Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر ہر چوتھے روز حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر ہر چوتھے روز حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ

    اکتوبر 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Attacks on Islamabad from Khyber Pakhtunkhwa will not be allowed every fourth day, Interior Minister said
    کے پی میں سی ایم ان کا اپنا ہے صوبے کے جس شہر میں چاہیں احتجاج کرلیں،محسن نقوی
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:ڈی  چوک  میں  سیکیورٹی  انتظامات  کا  جائزه  لینے  کے  بعد ں میڈیا سے گفتگو   کرتے  وفاقی  وزیر  داخلہ  محسن  نقوی  نے کہا کہ جب سڑکیں بند ہوں، کنٹینر لگے ہوں   اور لوگ پریشان ہوں تو لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ یہ حکومت کو کیوں اور کن لوگوں کی وجہ سے کرنا پڑرہا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو پریشانی ہے ان سے معذرت خواہ ہیں لیکن باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے یہ ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے کہ لوگوں کو پریشانی ہے ان سے معذرت خواہ ہیں لیکن باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے یہ ضروری ہے، انہیں احساس دلانا ہے کہ وہ ایک محفوظ ملک میں آئے ہیں یہاں آئی جی سے لے کر پولیس والے تک سب الرٹ ہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ساری صورتحال سب کے سامنے ہے جو لوگ احتجاج کا سوچ رہے ہیں وہ اپنےاقدام پر غور کریں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سوائے ایس پی کے ہمارے کسی پولیس اہلکار کے پاس بندوق نہیں ہے، ہماری ایس او پی ہے، اگر فائرنگ ہوئی تو پتا چل جائے گا کہاں سے ہوئی، ویڈیوز میں بھی نظر آجائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پہلے پاکستانی ہیں اس کے بعد وہ سیاسی کارکن ہیں، وہ سوچیں کہ وہ کیا کررہے ہیں وہ جس عہدے پر ہیں اس میں ان کا رابطہ حکومتی عہدے داروں سے رہتا ہے ان سے توقع ہے کہ پاکستانی بن کر سوچیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ان کا صوبہ موجود ہے وہ وہاں جتنے مرضی احتجاج کرلیں، کے پی میں سی ایم ان کا اپنا ہے صوبے کے جس شہر میں چاہیں احتجاج کرلیں، یہاں بغیر اجازت احتجاج کے لیے آنا اسلام آباد پر دھاوا بولنے کے مترادف ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ اگر وہ اجازت لے کر آتے تو ان کا پروٹوکول بنتا مگر جس طرح احتجاج ہورہا ہے اس طرح اجازت نہیں دی جائے گی، اگر ہر چوتھے دن آپ کے پی کے سے بندے لاکر اسلام آباد پر دھاوا بولیں تو اس کی اجازت نہیں دیں گے کسی کو املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ جلسے و احتجاج نہ کریں باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی اہم ہے احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ نہیں ہے۔

    منظور پشتین کے جرگے پر کریک ڈاؤن کے سوال پر انہوں ںے کہا کہ یہ اسلام آباد پولیس سے نہیں پشاور پولیس سے پوچھیں، پشاور پولیس کس کے ماتحت ہے؟

    علی امین گنڈاپور کی مقدمات میں گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پہلے یہاں آجائیں پھر دیکھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف
    Next Article ضلع کرم میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

    نومبر 26, 2025

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

    نومبر 26, 2025

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.