Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ
    • سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ
    • شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!
    • قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
    • 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
    • 26 نومبر کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • افغانستان کی جانب سے استنبول معاہدے کی خلاف ورزی ،پاک فوج کا موثر جواب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کو برباد کرنے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی اس کا خاتمہ کرنا ہوگا،وزيراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ

    پاکستان کو برباد کرنے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی اس کا خاتمہ کرنا ہوگا،وزيراعظم شہبازشریف

    فروری 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Attacks on Islamabad were carried out to destroy Pakistan, it must be ended, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈیرہ غازی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے تمام صوبے برابر ہیں، سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی، جی بی کی ترقی میرا عزم ہے، میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی ہم پاکستان کی تقدیر کو بدلیں گے ۔

    ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں، مریم نواز ہر گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، 2010 کے سیلاب میں ہم نے جنوبی پنجاب میں دن رات کام کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں نے صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی کیلئے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا، عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے منصوبوں کے جال بچھائے، ساری عمر بھی آپ کی خدمت کرتا رہوں تو آپ کا احسان نہیں اتار سکتا، ہم نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کو بچایا، آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب باہر جاتا ہوں تو دعا کرتا ہوں برادر ملک کے سربراہ یہ نہ سمجھیں کچھ مانگنے آیا ہوں ، پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، ہم مہنگائی چالیس فیصد سے 4 فیصد پر لائے، پالیسی ریٹ 22 سے 12 فیصد پر لائے ہیں، ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ پاکستان کو برباد کرنے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی اس کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleطورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی برقرار
    Next Article ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025

    پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ

    نومبر 7, 2025

    27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

    نومبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025

    سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    نومبر 7, 2025

    پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ

    نومبر 7, 2025

    شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!

    نومبر 7, 2025

    قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

    نومبر 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.