پاکستانی سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں بھاری اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔یہ مشترکہ کارروائی فرنٹیئر کور اور کسٹمز اہلکاروں نے کی اور اسلحہ اسمگل کرنے کی ناپاک کارروائی ناکام بنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد طور خم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان جانے والی دو مال بردار گاڑیوں سے تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی۔ اسمگل کئَے جانے والے اسلحہ میں 3 ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پستول، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈز، اے کے 47 کے 8 بولٹس سمیت دیگر خطرناک آتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کو گاڑیوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔